اسٹاک مارکیٹ میں تیزی:53,33 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ

143

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو زبردست تیزی کا رجحان رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس447.24پوائنٹس کے اضافے سے31928.55پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 53.33فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں کو 71 ارب38کروڑ35 لاکھ روپے بڑھ گئے اور کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 1.4 فیصد زائد رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 31950پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں منافع حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کے باعث 31ہزر کی نفسیاتی حد عبور نہ ہوسکی لیکن تیزی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس447.24پوائنٹس کے اضافے سے 31928.55 پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس232پوائنٹس کے اضافے سے 15066.29 پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 1003.23پوائنٹس اضافے سے50720پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 296.15پوائنٹس کے اضافے سے 23334.15 پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر345کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے184کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ144کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 17 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 71 ارب 38 کروڑ 35 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر63کھرب 86 ارب 86 کروڑ 70 لاکھ روپے ہوگئی گزشتہ روزمجموعی طور پر 10 کروڑ 46 لاکھ 5 ہزار شیئرز کا کاروبارہوا۔