ٹیکس آسان ایپ کو اپ ڈیٹ کردیا گیا

123

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )فیڈرل بورڈ ریونیونے تنخواہ دارطبقہ کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کے ضمن میں ٹیکس آسان ایپ کو اپ ڈیٹ کردیاہے۔چئیرمین ایف بی آر سید شبرزیدی نے پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں کہا ہے کہ ایف بی آر نے تنخواہ دارطبقہ کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کے ضمن میں ٹیکس آسان ایپ کو بہتر بنادیاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ایپ کے ذریعے تنخواہ دارطبقہ آسانی اورسہولت کے ساتھ اپنا ریٹرن فائل کرسکتا ہے