ڈیرہ مرادجمالی ، بجلی کا کرنٹ لگنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق

134

ڈیرہ مرادجمالی(اے پی پی)ڈیرہ مرادجمالی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق ،پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے وارڈ نمبر15 بھٹو محلہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 5سالہ بچہ غلام مرتضی بھٹو جان بحق ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیاجہاں ضروری کاروائی کے بعد بچے کی لاش کو ورثہ کے حوالے کردیا گیا ۔