مظفرگڑھ، خان گڑھ حلقہ پی پی 271 کے دیہی علاقوں کی سڑکوں کی خستہ حالی

339

مظفرگڑھ (اے پی پی) خان گڑھ حلقہ پی پی 271 کے دیہی علاقوں سلیم چوک تا موضع کھوکھر، تلیری نہر کمال پل تا شیخ پور، پل کھڑکن تا جھوک بھٹہ، حفاظتی بند روڈز انتہائی شکستہ ہیں اور عملاً سڑکوں کا وجود نہیں ہے۔ یہ سڑکیں سال 1996 میں نوابزادہ نصراللہ خان نے اپنے ایم این اے شپ کے دوران بنوائی تھیں جو اب ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں، جس کی وجہ سے ان علاقوں کی آبادی کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، ان علاقوں کی عوام نے پنجاب حکومت سے فوری طور پر ان سڑکوں کی تعمیر کے لئے فنڈز جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔