جیکب آباد، ماڈ ل کورٹ سے قتل کیس میں تین ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

184

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کی ماڈ ل کورٹ نے قتل کیس میں تین ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ جیکب آباد کی ماڈل کورٹ کے جج ذوالفقار علی شیخ کی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم رحمت اللہ جعفری، عزیزاللہ اور بھاول کو عمر قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو ایک سال مزید قید کاٹنا ہوگی یاد رہے کہ 7 جون 2013ء میں ٹھل کے گوٹھ بخش علی پھوڑ میں دیرینہ تنازعہ پر نواز جعفری کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔