سجاول کے قریب سوزوکی پک اپ اور ٹرک میں ٹکر، خاتون جاں بحق، پانچ افراد زخمی

164

سجاول (نمائندہ جسارت) سجاول کے قریب سوزوکی پک اپ اور ٹرک میں ٹکر، خاتون جاں بحق، پانچ افراد زخمی ہوگئے، دو افراد کی حالت تشویشناک، رپورٹ کے مطابق رات گئے سجاول بدین روڈ پر جاتی چوک کے قریب سوزوکی پک اپ تیز رفتاری سے روڈ پر کھڑے ٹرک سے ٹکراگئی جس میں ایک خاتون مسمات بصراں زوجہ حاجی قادربخش لوڈھو ملاح موقع پر جاں بحق جبکہ چار خواتین راجی زوجہ حسن، حاجانی زوجہ شریف اور مرادان زوجہ کارو ملاح، سوند زوجہ علی حیدر سمیت ایک مرد حسین ولد ساجن زخمی ہوگئے، جنہیں تعلقہ اسپتال سجاول منتقل کیا گیا، علاج کی سہولیات نہ ہونے پر شدید زخمی خواتین مراداں اور سوند کو کراچی علاج کے لیے ریفر کیا گیا ہے۔