تحریک آزادی کشمیرابھی یا کبھی نہیں کے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے

137

مظفرآباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیرابھی یا کبھی نہیں کے مرحلے میں داخل ہوچکاہے،حکومت پاکستان اعلان جہاد کرے پاک فوج قدم بڑھائے پوری قوم ساتھ ہے،کشمیرکی آزادی ہندوستان کے اندر اقلیتوں کے تحفظ کے لیے بھی ضروری ہے،پاک فوج میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر حصار کو توڑے اور کشمیریوںکو آزادی دلوائے،عوام نے سڑکوں پر نکل کر اپنا پیغام دے دیاہے،جماعت اسلامی 27سمبر کو مظفرآباد کی تاریخ کی سب سے بڑی کشمیربچاوریلی منعقد کریںگے،پوری قوم کو جمع کریںگے کمیٹیاں قیام کردی گئی ہیں،ان خیالا ت اظہارانھوںنے اجتماع اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ،امیر ضلع سید ارشد بخاری ایڈووکیٹ اور دیگرقائدین نے خطاب کیا، اجلاس میں کشمیربچائو ریلی کے تمام انتظامات کا جائزہ لیا،رابطوں کے لیے وفود تشکیل دے گئے ہیں کشمیرببچاو ریلی سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خصوصی خطاب کریںگے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیو کی وجہ سے شدید مشکلات ہیں ضروریات زندگی تمام ختم ہوچکی ہیں کشمیری سسک رہے ہیں ان حالات میں عالمی برادری کو چاہیے تھاکہ وہ کوئی کردار ادا کرتی وہ بھی زبانی جمع خرچ سے آگے جانے کے لیے تیار نہیں ہے تو ایسے میں حکومت پاکستان جہاد کا اعلان کرے تاکہ کشمیریوں کو آزاد کروایا جاسکے۔