ایف سی بلوچستان کے مزید 1534 جوانوں نے تربیت مکمل

50

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)ایف سی بلوچستان کے مزید 1534 جوانوں نے تربیت مکمل کر لی ، 63 ویں بیج کی پاسنگ آئوٹ تقریب جناح اسٹیڈٰیم لورالائی میں ہوئی۔ترجمان ایف سی کے مطابق پاسنگ آئوٹ تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی میجر جنرل فیاض حسین شاہ تھے ، پاس آئوٹ ہونے والے جوانوں نے پریڈ میں حصہ لیا اور تربیت کا عملی مظاہرہ کیا آئی جی ایف سی نے تربیت کیمعیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف سی صوبے اور ملک کے دفاع کے لئے ہمہ وقت چوکس ہے ، دہشت گردی ، نامساعد حالات سمیت دیگر چیلنجز کا ڈٹ کا مقابلہ کیا جائے گا۔تقریب میں کمشنر ڑوب ڈویڑن سہیل الرحمان ، سیکٹر کمانڈر ایف سی بریگیڈئیر لیاقت علی سمیت دیگر عسکری حکام ، ڈٰ سی لورالائی کاشف نبی ، سیاسی رہنمائوں اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔