لانڈھی: نجی ٹائر فیکٹری میںلگنے والی آگ پرفائربریگیڈنے قابو پالیا

99

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی کے صنعتی علاقے میں مشہور ٹائر برانڈ کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ابتدائی طور پر ٹائر بنانے کی جگہ پر آگ لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کے دیگرحصوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔ فائربریگیڈ کی 2 گاڑیوں اور پورٹ قاسم کے ایک فائرٹینڈر نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیااور چندگھنٹوں میں آگ پرقابوپالیا،ترجمان فائربریگیڈکے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیںہوسکی۔