سندھ اسمبلی:ٹریفک حادثے میں جاں بحق افرادکے لیے ایک منٹ کی خاموشی

108

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا ایوان کی کارروائی کے آغاز میں پاک افواج کے شہیدوںکے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ایوان میںمیرپورخاص ٹریفک حادثے میں جاںبحق افراد کے لیے ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ رکن اسمبلی محمد حسین نے ایم کیواہم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی برسی پر ان کی مغفرت کی دعا کرائی۔