الخدمت کے تحت ضلع وسطی میں ڈینگی اور  چکن گونیا سے بچائو کے لیے اسپرے مہم

118

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع وسطی کے تحت نارتھ ناظم آباد اور ناظم آباد میں ڈینگی اور چکن گونیا سے بچائو کے لیے3 روزہ اسپرے مہم شروع کر دی گئی ہے۔مہم کے دوران نارتھ ناظم آباد اور ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں اسپرے کیا گیا،جسے شہریوں نے سراہا ۔ الخدمت کی فیومیگیشن ٹیم نے پاپوش، عباسی اسپتال، گلبہار، ڈی سلوا ٹائون، شادمان، ناظم آباد بڑا میدان، چھوٹا میدان، بورڈ آفس میں اسپرے کیا۔