کشمیرو فلسطین کے مسائل اجاگرکرناعالم اسلام کی ذمے داری ہے،مفتی نعیم

131

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاق المدارس مجلس عاملہ کے رکن رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاہے کہ کشمیر وفلسطین کے مسائل کو اٹھاناعالم اسلام کی ذمے داری ہے ،کشمیری اپنے گھروں میں محصور ہیں، ہمارے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ صرف بیان بازی اور انٹرویو دینے میں مصروف ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے’’ حکومتیں مسلمانوں پر ظلم کریں تو ایمان والوں کیلیے لازم ہے وہ قتال کریں‘‘۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو بنوریہ ریسٹورنٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔