این آئی سی وی ڈی میں انتظار گاہ  کار پارکنگ میں تبدیل

187

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) میں انتظامیہ نے انتظار گاہ کو کار پارکنگ میں تبدیل کر دیا۔ سیکورٹی پر مامور ذمے داران نے ’’ایگزیکٹیو کلینک‘‘ میں آنے والوں کے لیے والٹ پارکنگ متعارف کرائی ہے ، گاڑی پارک کرنے کے50 سے 100 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔ بیرون شہر سے آنے والے جنرل وارڈ کے مریضوں کے لواحقین کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سیکورٹی اہل کار بے لگام ہوگئے، تیمار داروں کے ساتھ بد سلوکی کی شکایات بڑھنے لگیں۔