مارچ اور دھرنا قانون کے مطابق نہ ہوا تو ایکشن لیں گے‘ نعیم الحق

130

مانچسٹر (صباح نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے واضح کیا ہے کہ حکومت کو سیاسی سرگرمیوں پر کوئی اعتراض نہیں‘ لانگ مارچ اور دھرنا قانون کے مطابق نہ ہوا تو ایکشن لیں گے‘ شہباز گل کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے تحفظات پر ہٹایا گیا‘ انہیں وفاق میں بڑا عہدہ دیا جا رہا ہے‘ پاکستان جنگ نہیں چاہتا مگر مودی حکومت مذاکرات سے انکاری ہے۔ مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ اقوام متحدہ میں کشمیر کے مسئلے کو اٹھائیں گے‘ اگر اس معاملے پر پاک بھارت جنگ ہوئی تو اس کی ذمے داری اقوام عالم پر عاید ہو گی‘ مقبوضہ کشمیر کو پولیس اسٹیٹ بن دیا گیاہے‘ اگر بین الاقوامی طاقتوں نے اقدامات نہ کیے تو کشمیری لائن آف کنٹرول توڑ سکتے ہیں۔