جج ارشد ملک کی ویڈیو اصل ہونے کی تصدیق

290

مریم نواز کی جانب سے منظر عام پر لائی جانے والی جج ارشد ملک کی ویڈیو کو برٹش ڈیجیٹل فرانزک  آرگنائزیشن نےاصل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ڈیجیٹل فارنزک آرگنائزیشن نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی ویڈیو اور آڈیوز کی اصل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ برطانوی ڈیجیٹل فارنزک آرگنائزیشن کی 43 صفحات پر مشتمل رپورٹ رواں ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کی جائے گی۔

ارشد ملک ویڈیو کیس میں فرانزک معائنے کے مطابق ٹیپ نمبر 211010میں بھی ویڈیو اوریجنل ریکارڈنگ ہے، یہاں تک کہ فرانزک معائنے کے مطابق ٹیپ نمبر 201705میں ویڈیو اوریجنل ریکارڈنگ ہے ۔

فرانزک رپورٹ میں اصلی ویڈیوز اور آڈیوز کی کاپی کا جائزہ لیا گیا، فرانزک فرم کو لافرم کی ہدایت پر اوریجنل ویڈیو فراہم نہیں کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق آڈیوز اور ویژول ایونٹس کو مکمل طور پر سنکرونائزڈ کیا گیا، آڈیو اور ویژول میں ایونٹس کی کرونولوجی میں کوئی مسئلہ نہیں۔

فرانزک رپورٹ کی تصدیق نوٹری پبلک کے چارلس ڈروسٹن گوتھری نے کی، اس رپورٹ پر پرنسپل سیکرٹری آف اسٹیٹ فارفارن اینڈ ویلتھ افیئر نے تصدیق اور مہر لگائی ہے، سابق جج ارشد ملک کی ویڈیوز کی  فرانزک ٹیسٹنگ فارنزک ماہر جمیز ز جالی نے کی۔