پاکستان نے مزید 2 بھارتی جاسوسوں کا سراغ لگا لیا

624

پاکستان نے دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث مزید 2 بھارتی جاسوسوں کا سراغ لگا لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مزید دو بھارتی جاسوسوں کی شناخت کرلی گئی ہے، بھارتی جاسوس سوامی آسیم آنند اور گوبند پارٹ ایران سے بلوچستان آئے اور مستونگ میں دہشتگردی کروائی ۔

دونوں جاسوسوں کی شناختی تفصیلات ایران اور افغانستان کو ارسال کردی گئی ہیں۔پاکستان نے ایران اور افغانستان کو خطوط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ  بھارتی جاسوس 13 جولائی کو مستونگ میں دہشتگردی کے حملے میں ملوث ہیں، بھارتی جاسوس دہشتگردی کی واردات کے بعد افغانستان فرار ہو گئے۔