لاک ڈاؤن 43 ویں روز، مزید 3 کشمیری شہید

251

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن 43 ویں روز میں داخل ہوگیا،جموں میں3 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی جبری پابندیوں کا 43 واں روز، بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں گزشتہ روز جموں میں 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا جبکہ 40 ہزار کشمیریوں کو کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

دوسری جانب 2 کشمیریوں کو سرچ آپریشن کی آڑ اور ایک کو زیر حراست تشدد کر کے موت کی وادی میں دھکیل دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں روزانہ 20 کے قریب مظاہرے کئے جاتے ہیں۔ پانچ اگست سے وادی میں 722 احتجاجی مظاہرے کیے جاچکے ہیں۔

ویلفئیر پارٹی کے سینئر رہنما شیما محسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز اب تک 40 ہزار کشمیریوں کو حراست میں لے چکی ہے جبکہ سیاسی اور حریت رہنما بھی 5 اگست سے بدستور جیلوں اور گھروں میں بند ہیں۔