تجاوزات اور غلط پارکنگ کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا، ندیم قاضی

116

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی حیدر آباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی، ڈسٹرکٹ صدر شعیب جعفری نے حیدر آباد کمشنر و انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ حیدر آباد میں تجاوزات، غلط پارکنگ، و غلط سمت سے گاڑیوں کی آمدورفت نے ٹریفک جام و پیدل چلنے والوں کے لیے حیدر آباد خصوصاً علاقہ سٹی کو مشکل تر بنا دیا ہے۔ اسکول کے اوقات ہوں یا عام وقت ہر وقت ٹریفک جام رہتا ہے۔ حیدرآباد ٹریفک پولیس اس مشکل پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ تجاوزات و غلط پارکنگ اور غلط سمت سے ٹریفک کے آنے سے حادثات میں اضافہ ہوگیا ہے اور اس میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت کمشنر حیدر آباد و آر پی او پولیس سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی بنیاد پر ٹریفک کے مسائل حل کیے جائیں ۔