حیدر آباد، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سندھ کا اعلامیہ

104

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سندھ کے جاری اعلامیے میں زرعی زمینوں کے مالکان اور آبادگاروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ ایسے آبادگار جن کی سالانہ آمدنی 12 لاکھ روپے سے زائد ہے یا نہری 50 ایکڑ اراضی یا اس سے زائد ہو یا 100 ایکڑ سے زائد غیر نہری اراضی ہو یا نہری اور غیر نہری اراضی جس کا رقبہ 50 ایکڑ نہری اراضی کے برابر ہو یا اس سے زائد ہو (ایک ایکڑ نہری اراضی کی ویلیو 2 ایکڑ غیر نہری اراضی کے برابر لگائی گئی ہے) تو وہ سندھ ایگریکلچرل انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت 30 ستمبر 2019ء تک اپنے علاقے کے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کو یقینی بنائیں جبکہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے زمینوں کے مالکان اور آبادگاروں کیخلاف متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔