حیدر آباد، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی  میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ

72

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں داخلہ برائے سال 2019ء اور 2020ء کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، داخلے کے لیے 7500 سے زائد طلبہ و طالبات نے ٹیسٹ دیا۔ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں داخلے کے لیے ٹیسٹ لطیف آباد کے پبلک اسکول میں لیا گیا، ٹیسٹ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس شعبوں کی 450 سیٹوں کے لیے 7500 سے زائد طلبہ و طالبات نے ٹیسٹ دیا۔ ٹیسٹ لینے کے لیے پبلک اسکول میں طلبہ و طالبات کے لیے 14 بلاکس میں کرسیاں لگائی گئیں، ٹیسٹ میں 3200 سے زائد طلبہ اور 4700 سے زائد طالبات نے حصہ لیا۔ ٹیسٹ صبح 9 بجے شروع ہونا تھا جو ایک گھنٹے تاخیر کے بعد 10 بجے شروع ہوا، ٹیسٹ کا وقت ڈھائی گھنٹے مختص کیا گیا تھا۔ ٹیسٹ 12:30 بجے ختم ہوا۔