امریکا میں پہلے بین الاقوامی ایک روزہ میچ کے انعقاد کی تیاریاں مکمل

102

نیویارک(جسارت نیوز)امریکا میں پہلے بین الاقوامی ایک روزہ میچ کے انعقاد کی تیاریاں مکمل،3 ملکی کرکٹ سیریز کے سلسلے میں امریکاکا مقابلہ پاپانیوگنی کے ساتھ ہوگا۔ دنیا کے سب سے طاقتور ملک امریکا میں پہلے بین الاقوامی ایک روزہ کرکٹ میچ کے انعقاد کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔بتایا گیا ہے کہ امریکا میں3 ملکی کرکٹ سیریز کا انعقاد کیا جا رہا جس میں امریکا، پاپانیوگنی اور نمیبیا کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔اس سیریز کے سلسلے میں امریکا اور پاپانیوگنی کا میچ امریکا کی سرزمین پر کھیلے جانے والا پہلا بین الاقوامی ایک روزہ کرکٹ میچ ہوگا۔ اس سیریز میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم ورلڈکپ 2023 کے کوالی فائنگ رائونڈ میں حصہ لینے کیلئے اہل ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ ان تینوں ٹیموں میں سے نمیبیا ایک مرتبہ ورلڈکپ تک رسائی میں کامیاب رہی ہے۔