پاک سری لنکا سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی، ترجمان پی سی بی

94

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاک سری لنکا سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی، سیریز کے حوالے سے گردش کرنیوالی منفی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔پی سی بی ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھی سیریز کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ ٹکٹس اگلے ہفتے فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔