روم اولمپک کی کامیابی ہماری نیک نیتی اور جذبوں کی فتح تھی ، عبد الوحید خان

418

کراچی (اسٹاف رپورٹر)روم اولمپک کی کامیابی ہماری نیک نیتی اور جذبوں کی فتح تھی ان خیالات کا اظہار پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے زیر اہتمام ہاکی کے قومی دن کے مو قع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصو صی روم اولمپک 1960 کے سینٹر فارورڈ اولمپیئن عبد الوحید خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج کا دن فخر و شر مندگی دونوں جذ بات کی یکسانیت سے منا رہے ہیں ۔ اگر ہم عہدوں کی بندر بانٹ اور ما دیت کی طمع چھوڑ کر اخلاص سے ہاکی کی بحالی و ترویج کیلئے کام کریں تو ایک با ر پھر ہم دنیا بھر میں سر خرو ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کیلئے ہاکی کا پہلا گولڈ میڈل جیتنا عظیم کامیابی تھی اس سے قبل پاکستان میں 1956 میں اولمپکس کا فائنل انڈیا کے خلاف کھیل کر سلور میڈل حاصل کیا تھا روم اولمپک کے فائنل میں انڈیا سے مقابلے سے قبل رات بھر نیند نہیں آئی اگلے روز پو ری ٹیم قومی جذبے کے ساتھ میدان میں اُتری متحد ہو کر کھیلی اور فاتح بن کر باہر آئی ۔اولمپیئن سابق قومی کپتان اولمپئن خنیف خان نے کہا کہ محنت اور لگن سے کھیل کر ہم نے ہمیشہ میدان مارا اب نئے کھلاڑیوں میں ان جذ بات کی کمی ہے اس لئے عالمی معیار کے کھلاڑی پیدا نہیں ہو رہے ۔کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئر مین گلفراز احمد نے کہا کہ ہمیں دل کی کدورتیں ختم کر کے مل جل کر ہاکی کی خاطر کام کر نا ہو گا ۔ انا کو پس پشت ڈال کر جدو جہد کرنے سے ہی ہاکی کی بحالی ممکن ہے ۔ سندھ اسپورٹس جرنلسٹ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری معروف صحافی او ر ٹی اینکر اصغر عظیم نے کہا کہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کی خدمات قابل تحسین ہے ہاکی کو اب ایسے ہی لوگو ں کی ضرورت ہے ۔ اسی طرح کراچی ہاکی ایسو سی ایشن بھی ہاکی کیلئے شاندار خدمات سر انجام دے رہی ہے ۔ لیکن افسوس ناک عمل یہ ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری کراچی میں ہو تے ہوئے ہاکی کی اس ملک گیر اور اہم تقریب میں شریک نہیں ہو ئے ۔انہوں نے قومی اور صو بائی حکومتوں سے ایک قرار داد کے ذریعے یہ مطالبہ بھی کیا کہ سر کاری سطح پر ہاکی کے اس عالمی دن کو منایا جائے ۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے بانی و اعزازی سیکریٹری جنرل پرو فیسر راؤ جاوید اقبال نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ہاکی کا قومی دن منایا گیا ۔ یہ دن ہمیں اپنے سنہرے ماضی سے جوڑ کر ایک نیا جذبہ پیدا کر نے کا سبب بنے گا سیمینار سے سندھ لمپک ایسو سی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ، سر سید یو نیورسٹی کے رجسٹرار سرفراز احمد ، سندھ ٹینس ایسو سی ایشن کے سیکریٹری خالد رحمانی ، پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کے صدر مخدوم علی ریاض ، چیئرمین پی آئی ایچ رانا مشتاق احمد ، صدر زاہد شہاب اور زوائنٹ سیکریٹری ، امتیاز الحسن نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر اولمپیئن انیس احمد ، انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی عارف بھوپالی ، سر فراز احمد ، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے وائس پریذیڈنٹ خالد جمیل شمسی ،پاکستان کینو ئنگ ایسو سی ایشن کے مر کزی جنرل سیکریٹر ی اور پاکستان روئنگ فیڈریشن کے وائس پریذیڈنٹ انجینئر سید محفوظ الحق ،پاکستان ٹگ آف وار ایسو سی ایشن کے خازن مرزا جاوید اقبال بیگ،سابق انٹر نیشنل کرکٹ امپائر مسرور احمد ، آر جری ایسو سی ایشن کے شہزاد منصور ، کراچی ڈوہچ بال ایسو سی ایشن کے سیکٹری ایس ایم ناصر ،سندھ اسکواش ایسو سی ایشن کے سید عباد علی ، نیشنل بینک آف پاکستان کے پی آر او عظمت اللہ خاں ،میک اسکولنگ سسٹم کے عمران احمد ، پاکستان اسٹیل کیڈٹ کالج کے اسپورٹس آفیسر اسلم جسکانی ، ڈ ی ایس پی نواب شاہ راؤ یونس ، والی بال کے سابق قومی کھلاڑی راؤ عبد الغفار ، رانا غلام نبی آریا رہنماء بھٹ شاہ ، رانا سعید انجم ، ریاض مہر ، اور پی آٗی ایچ کے عہدیدار بھی موجو د تھے ۔