اسپینش لالیگا، بارسلونا نے ویلنشیا کو 5-2 گول سے ہرا دیا، ریال میڈرڈ بھی فتح یاب

108

بارسلونا(جسارت نیوز)اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ میں بارسلونا نے ویلنشیا کلب کو 5-2 گول سے ہرا دیا۔ ریال میڈرڈ، ویلاریال اور ریال سوسائیڈاڈ کلبوں نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔اسپینش لالیگا کے سلسلے میں کھیلے گئے میچز میں بارسلونا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ویلنشیا کو با آسانی 5-2 گول سے شکست دے کر کامیابی سمیٹی، فاتح کلب کی طرف سے سوریز نے 2 جبکہ فاتی، ڈی جونگ اور پیکیو نے ایک، ایک گول کیا، ویلنشیا کی جانب سے گامیرو اور گومز نے ایک، ایک گول داغا۔ریال میڈرڈ نے لیونتے کلب کو زبردست مقابلے کے بعد 3-2 گولز سے شکست دی۔ ویلاریال نے لیگانیز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 گول سے زیر کیا، ریال سوسائیڈاڈ کلب نے ایٹلیٹکو میڈرڈ کلب کو 2-0 گول سے مات دی۔