رونی اوسولیوان مسلسل تیسری مرتبہ شنگھائی ماسٹرز ا سنوکر چیمپئن شپ فائنل میں پہنچ گئے

148

شنگھائی(جسارت نیوز) اسٹار انگلش کیوئسٹ اور دفاعی چیمپئن رونی اوسولیوان مسلسل تیسری مرتبہ شنگھائی ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ فائنل میں پہنچ گئے۔شنگھائی میں ایونٹ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں رونی اوسولیوان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیل روبرٹسن کو 10-6 فریمز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اوسولیوان کو فیصلہ کن معرکے میں ہم وطن کیوئسٹ شان مارفے کا چیلنج درپیش ہو گا۔