پاکستان فٹبال سپر لیگ(آسٹریلین لاز) میں شرکت کیلیے سندھ کی ٹیم کا اعلان

183

جامشورو(جسارت نیوز )آسٹریلین فٹبال لیگ پاکستان کے زیر اہتمام ملتان میں ہورہی پاکستان فٹبال سپر لیگ میں شرکت کے لیئے سندھ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ سندھ فٹبال لیگ وسندھ فوٹی کلب (آسٹریلین لاز) کے سیکریٹری پرویز احمد نے جامشورو میں منعقدہ 15 روزہ تربیتی کیمپ کے بعد سیلیکشن کمیٹی کے چیئرمین حمید شاہ ممبران خرم رفیع، احمد نواز، سید محمد ندیم اور زاہد بلوچ کی مشاورت سیٹیم کا اعلان کیا۔ٹیم کی قیادت کیڈٹ کالج پٹارو کے اویس علی کریں گے جبکہ دانیال حسن نائب کپتان ہونگے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عاشر قریشی،حسن احمد، شاہزیب مغل،شاہنواز نیازی،قمبر عباس،سجاد احمد، مزمل مگسی،شیمیر احمد، عمران علی،شیراز، شاہیر رضا، ثقلین صدیقی، تیمور الطاف، حسنین شاہ اور جامشورو فوٹی کلب کے زاکر علی،سعادت علی,ظہیر اور کامران شاہ شامل ہیں۔ پرویز احمد ٹیم کے مینیجر جبکہ اشفاق احمد اور ظہیرالدین مگسی کوچز ہونگے۔ آج سے شروع ہورہی سپر لیگ میں شرکت کے لیئے ٹیم ملتان روانہ ہوگئی۔ٹیم کو حیدرآباد ریلوے اسٹیشن سے حیدرآباد اولمپک کمیٹی کے چیئرمین حمید شاہ، صدر خرم رفیع صدیقی، اسپورٹس آرگنائزر احمد نواز، سید مسرت علی، شاہد کاظمی و دیگر نے رخصت کیا۔اس موقع پر حمید شاہ نے بتایا کہ سندھ کی ٹیم گزشتہ 5 سال سے مختلف نیشنل چیمپیئن شپس اور لیگز میں شرکت کررہی ہے اور گزشتہسال ملتان میں ہوئی لیگ میں سندھ کی ٹیم نے پنجاب کو شکست دی تھی جبکہ کے پی کے اور مقامی کلب سے سخت مقابلے کے بعد 2 اور ایک گول سے شکست ہوئی تھی اور اس عمدہ اور حیران کن کارکردگی کی بدولت سندھ کی ٹیم کو اسپیشل فیئر پلے ٹرافی اور کوچ اشفاق احمد کو ایوارڈ دیا گیا تھا اس لیئے ہم پرامید ہیں کہ ٹیم اس مرتبہ پرویز احمد کی لیڈرشپ اور اشفاق احمد کی کوچنگ میں بہترین کارکردگی پیش کریگی۔