سائٹ میں سڑکوں کی مرمت کی جائے

145

ہینو پاک موٹرز ایمپلائز یونین کے صدر ارشد محمود خان، جنرل سیکرٹری وسیم احمد اور دیگر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سائٹ کے صنعتی علاقے میں سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے مزدوروں کا سفر کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ سڑکوں کے ٹوٹنے سے نہ صرف حادثات میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ امن وامان کی صورتحال خراب ہے۔ سڑکوں کی ناگفتہ صورتحال سے جرائم پیشہ افراد فعال ہوگئے ہیں۔ ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد مزدوروں کے موبائل فون، موٹر سائیکل اور رقم چھین لیتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ان حالات کی وجہ سے ہیلکس فارما کا کیشئر بینک سے کیش لاتے ہوئے دن کے بارہ بجے ہیلکس فارما کے سامنے ملزمان نے قتل کردیا۔ انہوں نے سائٹ لمیٹڈ کے ایم ڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کو جلد از جلد دوبارہ بنایا جائے۔ ہینو پاک موٹرز ایمپلائز یونین کے مزدور رہنمائوں نے پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کی جائے۔