اسلامی جمعیت طلباء حیدرآباد کے حلقہ احباب کا اجلاس

181

اسلامی جمعیت طلباء حیدرآباد کے حلقہ احباب (سابقین جو کہ کراچی میں مقیم ہیں) ہر اتوار کو وی ٹرسٹ کے دفتر میں با قاعدگی سے ناشتہ کا اہتمام کرتے ہیں اور مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی۔ اس حلقہ احباب کو اسلامی جمعیت طلباء کے سابق ناظم شکیل احمد خان بڑی باقاعدگی سے منظم کرتے ہیں وی ٹرسٹ کے بورڈ آف ٹرسٹی کا اجلاس بھی 8 ستمبر کو منعقد کیا گیا جس میں تعارفی نشست میں پروفیسر شفیع ملک اور رانا محمود بھی شریک ہوئے اس موقع پر پروفیسر شفیع ملک نے جو اسلامی جمعیت طلباء حیدرآباد کے سابق ناظم رہے چکے ہیں توجہ دلائی کہ یہ حلقہ احباب پڑھے لکھے سمجھدار افراد کا حلقہ ہے اور انہیں جماعت اسلامی کے ساتھ ملکر مثبت کردار ادا کرنا چاہیے اور اسکو باقاعدہ با مقصد حلقہ احباب بنایا جائے رانا محمود علی خان نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلباء حیدرآباد نے NLFکو با صلاحیت قیادت مہیا کی ہے اور اسلامی جمعیت طلباء حیدرآباد NLFکی نرسری رہی ہے انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ پروفیسر شفیع ملک اسلامی جمعیت طلباء حیدرآباد کے پہلے ناظم تھے اور NLF کے بانی صدر رہے ہیں میں خود اسلامی جمعیت طلباء حیدر آباد کا ناظم رہا ہوں اور NLFکا مرکزی صدر بھی ،زاہد عسکری، خالد خان،سکندر حیات، شعاع النبی ایڈوکیٹ کا تعلق بھی حیدرآباد سے رہا ہے۔ پاکستان کے کسی شہر اور جمعیت سے NLFمیں اس طرح کی قیادت مہیا نہیں کی۔ حلقہ احباب میں اسلامی جمعیت طلباء حیدرآباد کے سابق ناظم خالد خان بھی موجود تھے ۔