سیکورٹی پیپرز میں مزدور مستقل نہیںہوسکے

214

سیکورٹی پیپرز لمیٹڈ میں عرصہ دراز سے مزدوروں کو مستقل نہ کیے جانے پر مزدوروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ 2 عشروں کے دوران سیکڑوں مستقل مزدور ریٹائر ہوگئے، تاہم ان کی جگہ مستقل ملازمت کے مواقع پیدا نہیں کیے گئے۔ نظام کو ٹھیکے کے ذریعے چلایا جارہا ہے، جس کے باعث تقریباً 500 Casual ورکرز پر کام کا دبائو بڑھ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے نہ صرف ان کی صلاحیتیں متاثر ہورہی ہیں بلکہ مزدوروں میں بے چینی پھیل رہی، مزدوروں نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تا کہ مزدوروں کو ان کا حق مل سکے۔
(اس سلسلے میں اگر کوئی فریق اپنا موقف پیش کرے تو اسے بھی شائع کیا جائے گا)