طفیل عباس کا خلا کبھی پُر نہ ہوسکے گا

220

پی آئی اے کے سینئر مزدور رہنما اور سندھ لیبر فیڈریشن کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل شیخ مجید نے PIA کے سابق ایئر ویز کے صدر طفیل عباس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک انقلابی مزدور دوست رہنما تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی مزدوروں کے حقوق کے لیے وقف کردی تھی۔ 91 سال کی عمر میں ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پُر نہ ہوسکے گا اور خاص طور پر PIA کے محنت کش ان کی اس کمی کو ہمیشہ محسوس کریں گے۔ انہوں نے ایئرویز یونین کے علاوہ قومی مزدور محاذ اور پھر پاکستان مزدور محاذ کی سربراہی کی اور پورے ملک کے محنت کشوں کی ترجمانی کی۔