NLF رہنمائوں کی تعزیت

115

نیشنل لیبر فیڈریشن کے صوبائی صدر سید نظام الدین شاہ صوبائی سیکرٹری جنرل شکیل احمد شیخ حیدرآباد زون کے سیکرٹری اعجاز حسین اور دیگر نے معروف مزدور رہنما صغیر راجپوت کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پس ماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ ان رہنمائوں نے محنت کشوں کے لیے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔