تر جمان پی آئی اے کی بعض میڈیا چینل پر طیارے میں آتشزدگی کے واقعے کی تردید

130

لاہور(اے پی پی )تر جمان پی آئی اے کی جانب سے بعض میڈیا چینل پر طیارے میں آتشزدگی کے واقعے کی تردید کر دی گئی۔ترجمان نے بعض میڈیا چینل پر طیارے میں کسی آتشزدگی کے واقعے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، آتشزدگی کا ہونا یا فائر وارننگ سسٹم کے آلارم میں نقص پیدا ہونا2 بلکل مختلف باتیں ہیں،اللہ کا شکر ہے کہ کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا، میڈیا کے دوستوں سے درخواست ہے کہ ایسی معلومات کی تصدیق ضرور کر لیا کریں۔ ترجمان کے مطا بق مذ کو رہ فلا ئٹ پی کے 759 روانہ کر دی گئی ہے۔