پی آئی اے طیارے کے انجن میں دوران پرواز آتشزدگی

55

لاہور(صباح نیوز)قومی ائرلائن پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا،لاہور سے جدہ جانے والے پی آئی اے طیارے کے انجن میں ٹیک آف کرتے ہی آگ لگ گئی، پائلٹ نے فلائٹ کو واپس لاہور ائر پورٹ پر اتار لیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بتایا گیا ہے کہ طیارہ ٹیک آف کے بعدجیسے ہی لاہور کی حدود سے باہر نکلا تو انجن نمبر ایک میں آگ لگ گئی،پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو واپس ائرپورٹ پر اتار ا جہاں ریسکیو عملے نے آگ پر قابو پا یا، جس پر مسافروں نے سکھ کا سانس لیا۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق انجینئرنگ عملے نے بوئنگ 777کو چیک کیااور انجن میں آگ لگنے کی وجہ شاٹ سرکٹ بتائی۔ سول ایوی ایشن کے عملے نے مسافروں کے لیے دوسرے طیارے کا انتظام کیا۔