جھاڑیاں کاٹنے کے دوران بم پھٹنے سے میاں بیوی شدیدزخمی

95

حافظ آباد(آن لائن)حافظ آباد کے علاقہ قادر آباد بیراج کے قریب دریا کے کنارے جھاڑیاں کاٹنے کے دوران بم پھٹنے سے حسن علی کے دونوں ہاتھ کٹ گئے جبکہ اس کا چہرہ، ٹانگیں ، پیٹ اور جسم کے دیگر حصے بھی شدید متاثرہوئے۔حسن علی کی بیوی صائمہ بھی شدید ہو گئی۔ پولیس ،سول ڈیفنس اور بم ڈسپوزل کی ٹیموںنے جائے وقعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شرو ع کر دیے ہیں۔