کشمیر پربھارتی تسلط کا خاتمہ مسلم امہ کے لیے چیلنج ہے،ٹی ایل پی

97

لاہور (آن لائن)کشمیر پربھارتی تسلط کا خاتمہ مسلم امہ کے لیے چیلنج ہے،مسئلہ کشمیر پر بیانات،مذاکرات اورقرار داد سے اگلے مرحلے کاوقت بالیقین آچکا ہے ،ہمیں تو اپنی زندگی کا ثبوت دینا پڑے گا،کشمیر کے بارے میں تاخیر کا فائدہ بھارت کو پہنچ رہا ہے،ہماری حکومت مودی کے وار سے پہلے بے خبر تی اور اس کے اگلے وار سے بھی بے خبر ہے ۔ ان خیالات کا اظہارتحریک لبیک یا رسول اللہ کے سر براہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے آزاد کشمیر کے علماء و مشائخ مولانا محمد بشیر مصطفوی،ڈاکٹر محمد عبدالقدوس خان، پیر محمد ابرار شاہ،پروفیسر محمد ضیاء المصطفی منور،مولانا محمد عبد الغفور جلالی،محمد عتیق کیانی و دیگر سے کشمیر کی سنگین صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ42دن سے لاک ڈاؤن میں محبوس کشمیریوں کے اندر بھڑکنے والی آزادی کی چنگاری بھارتی تسلط کو بھسم کر دے گی۔ آج تک جنرل اسمبلی میں تقریروں سے پاکستان کا کونسا مسئلہ حل ہوا ہے کہ اب 27ستمبر کا انتظار کیا جائے۔عالمی ضمیر کو ہم جتنی بار بھی مردہ کہیں گے وہ زندہ نہیں ہو سکتا ، ہمیں تو اپنی زندگی کا ثبوت دینا پڑے گا۔