عوام کوہمیشہ بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کی‘ پرویزالٰہی

88

لاہور(آن لائن ) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات ٹراما سنٹر کا دورہ کیا اور آئی سی یو بلاک کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کے مسائل سننے کے بعد ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری شروع سے یہی کوشش رہی ہے کہ پنجاب کے عوام باالخصوص اہل گجرات کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں، بطور وزیراعلیٰ سارے پنجاب میں ہیلتھ پروگرام کو اپ ڈیٹ کیا، صوبے بھر کے اضلاع میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ بنائے جن میں وزیرآباد، ملتان اور فیصل آباد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا جلد ہی گجرات کے عوام کو مزید بہترین ہیلتھ کی سہولیات میسر ہوں گی، گجرات کی ترقی کیلیے ہم سب کو مل کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عزیز بھٹی شہید اسپتال کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو جو مشکلات درپیش ہیں ان کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بات کر کے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔