پنڈی اسلام آباد خیبر پختونخوا میں ڈینگی وبائی شکل اختیار کر گیا

105

راولپنڈی(صباح نیوز) راولپنڈی، اسلام آباد میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے لگا ہے ، اب تک تعداد اڑھائی ہزار سے بڑھ گئی ہے۔جبکہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 سوتک جا پہنچی ہے تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میںاسپتالوں میں مریضوں کے لیے اضافی بیڈز بھی لگا دیئے گئے۔جڑواں شہروں میں ڈینگی کے بادل مزید گہرے، ایک دن میں اسلام آباد میں 83، راولپنڈی میں 80شہری ڈینگی سے متاثر ہو کر ہسپتال منتقل جہاں ایمرجنسی نافذ ہے۔خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ڈینگی وائرس نے وبائی صورت حال اختیار کرلی ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے تمام تر اقدامات کے باوجود اس پر قابو نہیں پایا جاسکا۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 98نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پشاور میں مزید 55افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ سوات، شانگلہ اور بٹگرام میں 9،9، مانسہرہ 6، صوابی سے 5 جب کہ مردانم لوئردیر اور بونیر میں 4،4مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔