جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن نعیم الدین کی اہلیہ انتقال کرگئیں

110

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع گلبرگ کے بزرگ رکن نعیم الدین کی اہلیہ کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے، ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد بلال بلاک نمبر 9فیڈرل بی ایریا یاسین آباد میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین پاپوش نگر قبرستان میں ہوگی۔ دریں اثنا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نائب امرا کراچی برجیس احمد، ڈاکٹر اسامہ رضی، مسلم پرویز، ڈاکٹر واسع شاکر، راجا عارف سلطان،سیکرٹری کراچی عبدالوہاب، ڈپٹی سیکرٹری راشد قریشی، عبدالواحد شیخ، انجینئر عبد العزیز، عبد الرزاق خان، یونس بارائی،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری و دیگر نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔