حکومت شناختی کارڈ کی شرط ختم کرے، مر کزی تنظیم تا جران پاکستان

127

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)مر کزی تنظیم تا جران پاکستان کے صدر محمد کاشف چودھری نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تاجروں کے لیے ایف بی آر کی طرف سے نافذ کیا جانے والا مشکل اور پیچیدہ کاغذی کارروائی،جسابات ، کھاتوں کے رجسٹر رکھنے کا نظام کسی صورت چھوٹے تاجر کے لیے ممکن نہیں،تاجر طبقہ بحیثیت پاکستانی پوری قوم کے ساتھ ان ڈائریکٹ ٹیکسز ادا کر رہاہے مگر حکومتی پالیسیوں،ایف بی آر کے کرپٹ نظام،طاقتور اور کمزور کیلیے قانون کی الگ تشریح کے باعث ڈائریکٹ ٹیکسز کی شرح تھوڑی اور فائلر کی تعداد کم ہے،ایف بی آر کے فائلر کو چور کہنے،مسلسل تنگ کرنے،رشوت و کرپشن نے عدم اعتماد کی فضا کو پروان چڑھایا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھاریاں ،گجرات اور منڈی بہاالدین کے دورے کے موقع پر تاجر عہدے داران سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر انجمن تاجران کھاریاں کے صدر راجا عثمان جاوید ،جنرل سیکرٹری چودھری منور ، چیئرمین ملک شکیل ،نائب صدر راجا نوازش علی ،سیکرٹری انفارمیشن ملک ناصر بشیراور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ کاشف چودھری نے کہا حکومت انا، ضد اور ھٹ دھرمی کا راستہ چھوڑ کر شناختی کارڈ کی فضول شرط کو ختم کرے۔