قطر: پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کا اجلاس

161

 

مکتوب دوہا

پاکستان ویمن ایسوسی ایشن قطرکا ماہانہ اجلاس چیئرپرسن راحت منصور کی زیر صدارات مقامی ریستوران میں منعقد ہوا، جس میں پاکستانی خواتین کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر راحت منصور کا کہنا تھا کہ ویمن ایسوسی ایشن کا اجلاس ہر ماہ باقاعدہ سے ہوتا ہے جس میں قطر میں موجود تمام مکتب فکر کی خواتین بھرپور شرکت کرتی ہیں اور اس دوران ملک کے سیاسی اور سماجی مسائل سمیت دیگر اہم موضوعات پر تفصیلی بات چیت ہوتی ہے۔
پاکستان ویمن ایسوسی ایشن قطر ایک سماجی اور فلاحی پلیٹ فارم ہے جو پاکستانی خواتین کو ایک ساتھ مل بیٹھنے اور کئی معاملات پر گفتگو کے ساتھ مسائل کے حل کے حوالے سے تجاویز مرتب کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔