سعودی کرکٹ سینٹر کے تحت کانفرنس اور تقسیم ایوارڈ

245

سعودی عرب میں کرکٹ کی ترقی و ترویج کی نمایندہ سرکاری تنظیم سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی) کے زیر اہتمام سالانہ کرکٹ ڈیولپمنٹ کانفرنس اور کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی پرتقسیم ایوارڈز کی تقریب جدہ کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں ایس سی سی سے وابستہ 12 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کی نمایندگی کرنے والے 40 سے زائد مندوبین اور نو تشکیل شدہ ایس سی سی امپائرنگ، سلیکشن، ٹورنامنٹ اینڈ ایونٹ، ڈیٹا اینڈ سٹیٹس، انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ، کوچنگ، سعودی اور یوتھ ڈیولپمنٹ اور میڈیا کمیٹیوں کے سربراہوں اور ارکان نے بھرپورشرکت کی۔
اس موقع پر آئی سی سی کی نمایندہ نیتیشہ کوٹھاری نے خصوصی شرکت کی جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ندیم ندوی نے تمام شرکا کا استقبال کیا۔ انہوں نے اپنے افتتاحی کلمات میں تمام ارکان کا سعودی عرب میں کرکٹ کی ترقی پر بھر پورتعاون کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے دوسرے سیشن میں بہترین کھلاڑیوں، ٹیموں اور ایسوسی ایشنز کو ایوارڈز دیے گئے۔