قادیانیوں کو پاکستان میں پنپنے نہیں دیں گے، تنظیم نامو س خاتم الانبیا

130

ٹنڈو آدم (پ ر) ختم نبوت کی خاطر جان دینے والوں کو دنیا یاد رکھے گی، قادیانیوں کو پاکستان میں پنپنے نہیں دیں گے، پاک فوج سے قادیانیوں کو نکالا جائے، تنظیم تحفظ نامو س خاتم الانبیا پاکستان و شبان ختم نبوت سندھ کی جانب سے ’’دفاع ختم نبوت کنونشنز‘‘ سے خطاب میں مفتی محمد طاہر مکی، مولانا محفوظ الرحمن شمس، قاری محمد عارف، شبان ختم نبوت سندھ کے مرکزی صدر حافظ محمد ایمان سموں، حافظ عبدالرحمن الحذیفی، حافظ میر اسامہ سموں نے کہا ہے کہ ماضی کی تینوں ختم نبوت کی تحریکوں میں قربانیاں دینے والوں کو دنیا یاد رکھے گی۔ ذوالفقار علی بھٹو اسلام کے ہیرو، مفتی محمود، علامہ شاہ احمد نورانی، مولانا یوسف بنوری، خواجہ خان محمد ان کے معاونین تھے۔ ہم بلاتفریق مسلک تمام ختم نبوت کے قائدین کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ایک مسلک سے قادیانیوں کو کافر قرار دلوایا بھی نہیں جاسکتا تھا، یہ اتحاد امت کا نتیجہ ہے۔ مفتی طاہر مکی نے کہا کہ قادیانی آج تک خود کو مسلمان کہلوانے پر مصر ہیں، جو مسلمان کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے۔ اس وقت قادیانی ہی پاکستان کے آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، انہیں روکا جائے۔ حافظ محمد ایمان سموں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ماضی میں بھی مسلمانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کیے، آج بھی ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ قادیانیوں سمیت کسی بھی گستاخ رسول کو ہم پاکستان میں پنپنے نہیں دیں گے۔ قادیانی خود کو اقلیت تسلیم کریں، انہیں حقوق ملیں گے، غاصب بن کر انہیں قبول نہیں کیا جاسکتا۔ مختلف مقامات پر جاری دفاع ختم نبوت کنونشز میں مطالبہ کیا گیا کہ قادیانیوں کے نزدیک جہاد حرام ہے اور پاک فوج کا موٹو ایمان تقویٰ کے بعد ’’جہاد فی سبیل اللہ‘‘ ہے اگر کشمیر کے مسئلے پر پاک انڈیا جنگ چھڑ گئی تو پاک فوج میں شامل قادیانی بہت بڑا نقصان پہنچائیں گے، اس لیے قادیانیوں کو فوری طور پر پاک فوج سے نکالا جائے۔ اس موقعے پر اعلان کیا گیا کہ ماہ ستمبر میں روزانہ دفاع ختم نبوت کنونشز منعقد کیے جائیں گے، جس میں مسلمانوں کو شعور ختم نبوت اور دفاع قادیانیت پر لیکچر دیے جائیں گے۔