کوئٹہ ،بولاا یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سینٹر میں انٹری ٹیسٹ

135

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسزمیں داخلے کے لئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔پرنسپل بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی کے مطابق ٹیسٹ کا انعقاد بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ سائنسز میں کیا گیا ، ٹیسٹ میں 6 ہزار 8 سو امیدواروں نے حصہ لیا ، امیدواروں کو اصل رولنمبر سلپ اور کوائف چیک کرنے کے بعد ٹیسٹ میں شرکت کی اجازت دی گئی ، پرنسپل کے مطابق ٹیسٹ کلیئر کرنے والے امیدواروں کی پہلے اسناد کی ویری فیکیشن کی جائے گی اس کے بعد انہیں انٹر ویو کے لئے بلایا جائے گا ، ٹیسٹ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظاامات کئے گئے تھے کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو یونیورسٹی میں داخلے کی اجازت نہیں تھی۔