ایس ایچ او وومین بھٹ شاہ کی عملے سے بدتمیز اور گالیاں معمول بن گئیں

136

بھٹ شاہ (نمائندہ جسارت) ایس ایچ او وومین بھٹ شاہ نے تھانے کو اپنی جاگیر بنالیا، عملے سے بدتمیز اور گالیاں معمول بنالیا، من پسند اور منظور نظر عملے کو چھٹیوں پر بھیج دیا، مقرر عملے سے ڈبل ڈیوٹی لینے لگی ہیں، درگاہ پر ڈیوٹی دینے والے عملے سے بدتمیزی اور نازیبا الفاظ کا استعمال معمول بنالیا ہے جب کے کسی بھی کام کے بغیر گھر بیٹھے تنخواہ وصول کرنے والے عملے سے بھاری رشوت وصول کی جاتی ہے، ذرائع۔ شہریوں اور زائرین نے کہا کہ وومین تھانے کی وجہ سے کوئی فائدہ تو نہیں ہوتا البتہ مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں اور زائرین سے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی حیدر آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کی جائے۔