عوام کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیحی ہے، عظیم جان دمڑ

372

ہرنائی (این این آئی) ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہا کہ ضلع ہرنائی میں امن وامان کے قیام کیلیے وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کارلارہے ہیں عوام کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیحی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع ہرنائی میں امن وامان کوبرقرار رکھنے اور سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہوا۔ اجلاس میں ایس پی کمال خان کبزئی ، لیویز ، پولیس آفیسران نے اجلاس میں شرکت کی اور ضلع میں سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں عوام کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلیے مزید اقدامات کرنے کافیصلہ کیا گیا اور امن وامان کے قیام کیلیے پولیس لیویز ملکر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور مزید ضرورت پڑھنے پر دیگر سیکورٹی اداروں سے مدد لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی جان ومال کی تحفظ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحی ہے جس کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں عوام کو بھی چاہے کہ وہ انتظامیہ اور تمام سیکورٹی اداروں سے مکمل تعاون کرے کیونکہ عوام کے تعاون سے ہی امن وامان کے قیام میں مدد ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی ایک پرامن ضلع ہے اور کسی کو بھی امن وامان کو تہیہ وبالاکرنے قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اجلاس میں امن وامان کے قیام اور سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ اجلاس کے بعد ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ شب طالب لیز کوئل مائینز ایریا میں جو واقعہ رونماہوا اطلاع ملتے ہی میں اور ایس پی کمال خان کبزئی لیویز اور پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر تمام داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کی اور مقتول سرور خان کاکڑ کی لاش اور زخمی محمد حسین کو فوری طورضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے فرائض سے غافل نہیں ہیں۔
سجاول، کراچی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق دو نوجوان سپرد خاک
سجاول (نمائندہ جسارت) کراچی نیشنل اسٹڈیم کے قریب ہلاک ہونے والے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کی شناخت دڑو شہر کے رہائشی عطا محمد سومرو اور آفتاب سومرو کے نام سے کی گئی۔ لاشیں آبائی شہر دڑو لائی گئیں، جہاں انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔
سلانوا لی، کر نٹ لگنے سے 23سالہ مز دور جاں بحق
سلانوالی (اے پی پی)23سالہ مز دور شبیر حسین کر نٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ سلانو الی کے چک 123 جنوبی میں پہاڑ یو ں پر کا م کر نے وا لا ٹریکٹر ڈرا ئیور شبیر حسین ٹرانسفار مر کے ساتھ ٹکرا نے سے ٹریکٹر میں کر نٹ آ نے کی بنا پر مو قع پر ہی جاں بحق ہو گیا، شبیر حسین کا تعلق لا لیاں ضلع چنیوٹ سے تھا۔ پو لیس تھا نہ سلانوا لی نے ضروری کارروائی کے بعد متوفی شبیر حسین کی نعش ورثاء کے حوا لے کر د ی۔ جا ں بحق ہو نے وا لا ٹریکٹر ڈرا ئیو ر شاد ی شد ہ اور ا س کی 2بیٹیاں تھیں۔