چیف سیکرٹری بلوچستان کا ضلع خضدار اور قلات کا دورہ،ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ

597

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)چیف سیکرٹری بلوچستان نے ضلع خضدار اور قلات کا دورہ کیا ، ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا ، تعلیم اور ترقی سے متعلق منصوبوں کا معائنہ کیا ، منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔چیف سیکرٹری بلوچستان اصغر فضیل نے ای روزہ دورے پر خضدار پہنچے جہاں انہوں نے زیر تعمیر شہید سکندر زہری یونیورسٹی کا معائنہ کیا اور اسے جلد معیار کے مطابق مکمل کر نے کی ہدایت کی، چیف سیکرٹری نے ہدایت کی صوبے کے دور دراز علاقوں میں اعلیٰ تعلیم عام کرنے کے لیے منصوبوں کو جلدبھی جلد مکمل کیا جائے۔چیف سیکرٹری بلوچستان اصغر فضیل نے ضلع قلات کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں ترقیاتی منصوبوں سمیت امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ،بریفنگ میں ڈویڑن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اورانتظامی افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ افسران اپنے علاقوں میں اجتماعی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کو اولیت دیں، صوبے بھر کے تمام ضلعی ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر کے افسران کے مسائل حل کیے جائیں گے ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائیگا۔