جماعت اسلامی برسر اقتدار آ کر تعلیم کے بجٹ کو بڑھائے گی

153

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)انٹرنیشنل لٹریسی ڈے کے سلسلے میں الخدمت فائونڈیشن کے زیراہتمام آرفن کیئرپروگرام کے بچوںمیں تعلیمی شعورکی آگاہی کے سلسلہ میںتقریب ڈائیگناسٹک سینٹرالخدمت اکبرآباد موڑ میں منعقدہوئی جس میں یتیم طلبہ اور طالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔تقریب سے رفا کالج کے پرنسپل انجینئرعبدالستارنعیم،ڈایکٹرآرفن کیئر پروگرام ڈاکٹر عبدالجبارعباسی،ضلعی جنرل سیکرٹری غلام عباس خاں اورالیاس منج نے خطاب کیا۔ رہنمائوں نے کہاکہ علم کا حصول ہر فرد کا بنیادی حق ہے کیونکہ ایک پڑھا لکھا پاکستان ہی ترقی یافتہ پاکستان بن سکتا ہے۔قیام پاکستان کے 72 سال بعد بھی ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں جو تر قی کے نام نہاد دعوؤں کی نفی کر تا ہے، ملک میں تعلیم کا بجٹ نہ ہونے کے برابر ہے، اس سے موجودہ و سابقہ حکومتوں کی تعلیم کے شعبہ کے ساتھ دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔ اساتذہ کی ہزاروں اسامیاں خالی ہیں جبکہ اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے۔غلام عباس خاں نے کہا جماعت اسلامی برسر اقتدار آ کر تعلیم کے بجٹ کو بڑھائے گی اور ہر بچے اور بچی کو مفت تعلیم فراہم کرے گی۔انھوں نے کہا اسلام دشمن طاقتیں ہمارے نظام تعلیم اور نصاب تعلیم پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں کیونکہ اس کے ذریعے وہ ہم پر باآسانی تسلط جماسکتے ہیں۔ دنیا میں وہی تحریکیں کامیاب ہیں جن کے پیچھے کتابیں اور تعلیم ہیں‘ جماعت اسلامی کی تحریک کے پیچھے بھی وہ کتابیں ہیں جنہوں نے سوچ اور رویے میں تبدیلی پیدا کی ہے۔