مسجد نور ایمان جیکب آباد شہر میں ضلعی اسٹڈی سرکل کا انعقاد

137

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے پورے ملک میں جاری اسٹڈی سرکل کے سلسلے میں مسجد نور ایمان جیکب آباد شہر میں ضلعی اسٹڈی سرکل بعنوان دستور جماعت اسلامی پاکستان برائے ارکان ضلع جیکب آباد منعقد کیا گیا جس کے کنڈکٹر راشد نسیم نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان تھے۔ صبح نو بجے شروع ہونے والے اسٹڈی سرکل جس میں امیر ضلع دیدار علی لاشاری، امیر شہر محمد صالح، سابق امیر انجینئر اعجاز میمن، حاجی غوث بخش لاشاری، عبدالصمد، محمد حنیف کھوسہ، ابوبکر سومرو، ہدایت اللہ، عمر سھاگ، عبدالستار بھٹو کے علاوہ ضلع بھر سے ارکان و ذمے داران نے شرکت کی۔ اسٹڈی سرکل میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے انتہائی مدلل جدید انداز میں نماز ظہر تک موجود ارکان کے دستور جماعت اسلامی پاکستان کو موجودہ حالات میں قابل عمل ہونے کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے۔