فروٹ جیلی ڈیلائٹ

387

اجزاء:
دودھ 4کپ
ونیلا کسٹرڈ پائوڈر 2کھانے کے چمچ
چینی 1/2 کپ
اسٹرابیری جیلی 1پیکٹ
موسمی فروٹ 1کپ ( سیب، مالٹا اور کیلا)
اخروٹ 1/4 کپ
ٹھنڈا دودھ 1/4کپ
پانی 1کپ ( ابلا ہوا)
چاکلیٹ اسٹک 2یا حسب ضرورت
ترکیب:
پہلے دودھ میں چینی ڈال کر اس وقت تک پکائیں کہ دودھ ابلنے لگے۔ پھر ٹھنڈے دودھ میں کسٹرڈ ڈال کر مکس کرلیں اور اس کو ابلے دودھ میں ڈال کر پکائیں اور ٹھنڈا کرلیں۔ ایک کپ ابلتے پانی میں پیکٹ میں موجود جیلی کو اس میں ڈال دیں اور اس وقت تک ہلاتے رہیں جب تک جیلی حل نہ ہو جائے۔ اب اس جیلی کو سانچے میں ڈال کر ٹھنڈا کرلیں اور پھر اپنی پسند کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور سانچے سے نکال لیں۔ گلاس میں پہلے فروٹ پھر کسٹرڈ اور آخر میں اخروٹ اور جیلی اوپر رکھ دیں۔ چاکلیٹ کے اسٹک لادیں۔ فریش کریم، جیلی اور فروٹ اسٹک کے ساتھ سرو کریں۔