خاندان کے ساتھ جنت میں

448

سعیدہ عمر

  اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام پاک میں جنت کی منظر کشی کی ہے ان میں سے ایک دل کش اور خوبصورت منظراہل خانہ کے ساتھ جنت میں داخلے کا ہے ۔
فکرآخرت اور جنت کے حصول کے لیے ہمیں وہ معیار حاصل کرنا ہے جو رب کو مطلوب ہے ۔
اللہ سبحانہ تعالیٰ فرماتے ہیں’’ عقل رکھنے والے لوگ اللہ کے ساتھ اپنے عہد کو پورا کرتے ہیں ، اسے مضبوط باندھنے کے بعد توڑ نہیں ڈالتے ان میں مومنانہ صفات ہوتی ہیں(ان کے لیے) دائمی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے رہائش کے باغات ہوں گے ۔ وہ خود بھی ان میں داخل ہو ں گے اور ان کے آباء اجداد اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے جو جو صالح ہوں گے ۔ وہ بھی ان کے ساتھ وہاں جائیں گے۔ ملائکہ ہر طرف سے ان کے استقبال کے لیے آئیں گے ۔ اور ان سے کہیں گے کہ ’’تم پر سلامتی ہے ‘‘ تم نے دنیا میں جس طرح صبر اور دین پر استقامت سے کام لیا ۔ اس کے بدولت آ ج تم جنت کے مستحق ہوئے ہو ۔ پس کیا ہی خوب ہے آخرت کا گھر ( الرعد24-20-13)
مندرجہ بالا آیت کی روشنی میں تصور کہ اللہ سبحانہ تعالیٰ ہمیںہمارے نیک اعمال سے یہ اعزاز بخشے ہمیں اور تمام اہل خانہ کو جنت کے اعلیٰ درجات تک پہنچا دے ۔کیا ہم نے کبھی اہل خانہ کے ساتھ ۔ جنت میں وہاں کی حقیقی مسرتوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے لطف اندوز ہونے کا یہ مقام حاصل کرنے کی کوشش اور اس کے لیے کوئی منصوبہ بندی کی ہے؟
آیے ہم اپنے آپ کو اور اپنے اہل خانہ کو دوزخ کے عذاب سے بچا کر انہیں جنت کے اعلیٰ مقام تک لے جانے کے لیے کمر بستہ ہو جائیں اور اس کے لیے کوششیں اور جدو جہد شروع کر دیں ۔